غلط فیصلوں سے حکومت تیز ی سے غیر مقبول ہو رہی ہے،عبدالعلیم خان

غلط فیصلوں سے حکومت تیز ی سے غیر مقبول ہو رہی ہے،عبدالعلیم خان

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف ضلع لاہو رکے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے 122سمیت تمام حلقوں میں ثابت ہو گیا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے البتہ حکمرانوں نے جعل سازی ،ملی بھگت اور دھاندلی کے ذریعے عوامی سطح پر تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دینے والوں کے ووٹ ہی تبدیل کر دئیے ۔عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اپنے کمزور اور نا اہل فیصلوں کے باعث موجود حکومت تیزی سے غیر مقبول ہو رہی ہے ہر وزارت ناکامی اور نااہلی کی تصویر کشی کر رہی ہے اور وزراء نے معافی نامے تیا ر رکھے ہیں معذرت اور معافیوں کی بجائے وزراء صاحبان کو استعفے دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں 43ڈالر فی بیرل پٹرول کی قیمت کے بعد پاکستان میں فی لیٹر 50روپے سے بھی کم فروخت ہونا چاہییلیکن حکومت اس مرتبہ بھی دودھ میں مینگنیاں ڈالنے سے باز نہیں آئی اور عوام سے پٹرول کی قیمتوں پر 20سے 25روپے فی لیٹر دھوکہ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب بجلی سمیت پٹرول کی قیمتوں کے تناسب سے تمام اشیاء کو سستا ہونا چاہیے لیکن اس کیلئے حکومت اور حکومتی اداروں کا وجود ضروری ہے جس سے پاکستانی عوام محروم دکھائی دیتے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ حالات کروٹ لے چکے ہیں اور عوام اب روایتیسیاست کو خیر باد کہہ کر عمران خان کی قیادت میں شفاف اور مظبوط جمہوری اداروں کی تشکیل چاہتے ہیں        جس کیلئے کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لایا جائیگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -