ویمن ہراسمنٹ ایکٹ سے ملازمت پیشہ خواتین کو تحفظ ملے گا،ہارون سلطان

ویمن ہراسمنٹ ایکٹ سے ملازمت پیشہ خواتین کو تحفظ ملے گا،ہارون سلطان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( خبرنگار) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سید ہارون احمد سلطان بخاری نے گزشتہ روز مختلف این جی اوز سے ملاقات میں کہا ہے کہ وویمن ہراسمنٹ ایکٹ 2012حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے جس کے ذریعے ملازمت پیشہ خواتین کو جنسی ہراسگی کی صورت میں مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور حکومت پنجاب نے اس ضمن میں پنجاب کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار ایک جامع آگاہی پروگرام شروع کیا ہے تاکہ خواتین کو وویمن ہراسمنٹ ایکٹ 2012 بارے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف اپنی شکایات درج کروا کر فوری انصاف حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔ ۔ ۔  اگر انہیں ملازمت کے لئے ساز گار اور جنسی ہراسگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے تو وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں ملازمتی حقوق اور جنسی ہراسگی کی صورت میں اپنے دفاع بارے آگاہی حاصل ہو۔ خاتون صوبائی محتسب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دینے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ 15 فیصد کر دیا ہے۔