گیس بحال نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے،دھلہ فلیٹس کے مکینوں کا اعلان

گیس بحال نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے،دھلہ فلیٹس کے مکینوں کا اعلان

 لاہور (خبر نگار) کیو بلاک دھلہ فلیٹس کے 18 سو رہائشی پچھلے 6ماہ سے سوئی گیس سے محروم ہیں جبکہ محکمہ بل وصول کر رہا ہے پورے ملک میں جاری بد تر ین گیس بحران کے باوجود شیڈول کے مطابق گیس فراہم کی جاتی ہے مگر دھلہ کیو بلاک ایل ڈی اے فلیٹس میں گیس کی فراہمی شارٹ فال کی وجہ سے نہیں بلکہ گیس لائن میں سیوریخ کا پانی شامل ہو گیاعلاقہ مکینوں شیخ محمد حسین ،ریاض جٹ ،امیرالحق ،نصیر ،شفیق ،ملک علی ،عدیل بٹ ،شیخ ابرار ،باؤ سمیت خواتین ،ممتاز شیخ ،مسرت ،شاہین ،امداد سمیت دیگر نے گذ شتہ روز احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ سوئی گیس نے ایل ڈی اے دھلہ فلیٹس میں سوئی گیس کو بحال نہ کیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاجی کیمپ لگائینگے اور اعلیٰ افسران کی معطلی تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1