عام آدمی کو معیاری ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،بشیر مہدی

عام آدمی کو معیاری ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،بشیر مہدی

 لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ عام آدمی کو معیاری ادویات اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں شوگر کے مریضوں کا بہترین انداز میں علاج کیا جاتا ہے۔ خوش آئند ہے کہ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر موثر طریقے سے عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور امید ہے کہ بنیادی مراکز صحت میں معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی یہ فیصلہ بھی خوش آئند ہے کہ میڈیکل افسروں کی منظورشدہ خالی آسامیوں پر شفاف اور میرٹ پر بھرتی یقینی بنائی جائے گی جبکہ بنیادی مراکز صحت میں غیر حاضر سٹاف کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی، میڈیکل افسروں و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مقررکردہ اہداف کے حصول کیلئے دن رات کام شروع کرنا بہت اچھا فیصلہ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1