دھاندلی کرنے والے عوام کے استحصال کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے،سعدیہ سہیل

دھاندلی کرنے والے عوام کے استحصال کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمران عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناسب سے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے اور سیلز ٹیکس میں اضافہ کی مد میں عوام پر بوجھ بڑھا کر ظالمانہ اقدام کے مرتکب ہو رہے ہیں دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے عوام کا استحصال کرنے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت شدید اضطراب اور بے چینی کا شکار ہیں     ۔  عوام کوتحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرفعوام دہشت گردی سے مررہے ہیں تو دوسری طرفلوٹ مار کرنے والے ڈاکو عوام کو قتل کر رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -