تعلیم ہی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ ہے،میاں عرفان دولتانہ

تعلیم ہی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ ہے،میاں عرفان دولتانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تعلیم ہی ترقی و خوشحالی کاواحد راستہ ہے۔ تعلیم کو فروغ دئیے بغیر ترقی وخوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی۔تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے میں رواداری، بھائی چارے، تحمل و برداشت اور یگانگت کے جذبات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔تعلیم کی اسی اہمیت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایاہے اورعلم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے تک بکھیرنے کیلئے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ کے تحت نئے اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔ 2018ء تک تمام اہداف کے حصول کیلئے 18 نکاتی نئے روڈ میپ پر من و عن عمل کرنا ہوگااہداف کو سامنے رکھتے ہوئے انرولمنٹ یقینی بنانے کے حوالے سے طے کردہ حکمت عملی کے مطابق آگے بڑھا جائے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں انرولمنٹ مہم کو مزید تیز کرنے کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے انرولمنٹ کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1