مسلم لیگ(ن) عوام میں ساکھ تباہ کر چکی ہے،رانا عباد

مسلم لیگ(ن) عوام میں ساکھ تباہ کر چکی ہے،رانا عباد

  

 چھانگامانگا (رانا محمد یوسف) تحریک انصاف کے ضلع رہنما امیدوار برائے صوبائی سمبلی راناد محمد عباد خاں سابقہ تحصیل ناظم نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ملک بحرانوں کا شکار ہے ملک میں بجلی ہے نہ گیس ہے اوراب جان بوجھ کر پٹرول کی قلت پیدا کی گئی جس سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے چھ ماہ میں بجلی بحران کے خاتمہ کا وعدہ کرنے والوں نے دو سال سے بھی زائد عرصہ گزار لیا ہے مگر بجلی کا بحران جوں کا توں ہے بلکہ پہلے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے غریب آدمی کو کوئی بھی ریلیف نہ دینے والی مسلم لیگ ن عوام میں اپنی ساکھ تباہ کرچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ نائب ناظم آف تیرتھ رانا لیاقت علی خاں کے بیٹے کے دعوت ولیمہ کے موقع پر کیا رانا محمد عباد خاں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی باریاں پاکستان تحریک انصاف ختم کردے گی عمران خان شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بڑے لیڈر بن کر ابھرے ہیں جنہیں عوام اپنا نجا ت دہندہ سمجھتے ہیں دریں اثناء سابقہ نائب ناظم رانا لیاقت علی خاں کے بیٹے کے دعوت ولیمہ کے موقع پر ایم پی اے شیخ علاؤالدین ، رانا شہزاد اقبال ،سابقہ تحصیل ناظم سردار عاطف نکئی،سابقہ ایم پی اے راؤ شاہد قیوم خاں ، سابقہ ناظم و ممبر پنجاب بار کونسل رانا عبدالشکور خاں ایڈووکیٹ ، امیدوار ممبر ضلع کونسل قصور حاجی رانا مشتاق احمد خاں ،نمائندہ پاکستان رانا محمد یوسف، سردار اقبال سکھیرا، رانا محمد گلزار رفیق آف 32چک روڈ چھانگامانگا ، سابقہ کونسلر محمد ارشد آف واں کھارا، سابقہ کونسلر چوہدری لیاقت علی ٹھیکیدار، رانا محمد صادق خاں، رانا سرفراز علی خاں اور دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -