اہلحدیث یوتھ فورس پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی

اہلحدیث یوتھ فورس پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان ملک بھر میں 5 فروری کو پاکستانی پرچم اٹھا کر یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منائے گی۔ 5 فروری کو تمام مذہبی وسیاسی جماعتیں اپنے پرچموں کی بجائے پاکستانی پرچم تلے اکٹھے ہو کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پوری دنیا کو پیغام دیں کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہم متحد ہیں اپنی الگ الگ ریلیوں کی بجائے یکجاں ہو کر عالمی سطح پر کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کریں ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی اور مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں لاہور ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ جس کی حفاظت کرنا ہماری حکومتی‘ سیاسی اور عسکری قیادتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حکمرانوں کو امریکی فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ترک کر دینا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جد وجہد آزادی کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی کشمیری بھائیوں کی خواہشات کے برعکس کوئی ’’امریکی فارمولا‘‘ قبول نہیں کریں گے کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت میں تیزی لائی جائے۔ حافظ عمران تبسم صدر اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے۔ اس موقعہ پر لاہور کے صدر حافظ ارشد عمران ظہیر‘ عبیدالرحمن ایڈووکیٹ‘ عامر عبداللہ‘ عطاء الرحمن حقانی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -