گستاخانہ خاکوں سے مغرب کی اسلا م دشمنی کھل کر سامنے آگئی،قاضی عبدالغفار

گستاخانہ خاکوں سے مغرب کی اسلا م دشمنی کھل کر سامنے آگئی،قاضی عبدالغفار

لاہور(جنرل رپورٹر)گستاخانہ خاکوں سے مغربی اقوام کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے مغرب مذاہب میں تصادم کے لئے کوشاں ہے ، ناموس رسالت ﷺ کے قانون کے خلافسازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے، حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک کوگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلافایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے اپنابھرپور کردار اداکرے،مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی اسلامی مالی ہر قسم کی مدد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزمرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری، لاہور کے امیر علامہ فاروق ضیائی قادری سمیت دیگر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے مزید کہا کہ نبی کریمؐ سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور حضورنبی اکرمؐ کی شان اقدس میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتاانہوں نے کہاکہ اسلامی سربراہی کانفرنس کاجلد بلا ئی جا ئے جس میں آئندہ خاکوں کی اشاعت رکوانے اور مو جو دہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے حکمت عملی طے کی جا ئیں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک کوگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلافایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے اپنابھرپور کردار اداکرے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں لکھا ہے کہ مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین نہیں کی جاسکتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1