گلشن راوی اتوار بازار میں سیکورٹی کا فقدان ناقص اشیاء کی مہنگے داموں فروخت

گلشن راوی اتوار بازار میں سیکورٹی کا فقدان ناقص اشیاء کی مہنگے داموں فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار )صو با ئی دارالحکو مت میں لگائے جانے والے سستے اتوار بازارضلعی حکو مت کی جانب سے عدم دلچسپی کے باعث مہنگے بازاروں کا روپ دھار چکے ہیں ۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے گلشن راوی اتو ار بازار سروے میں دوکاندار درجہ سوئم کی سبزیاں درجہ اول کی قیمت پر فروخت کرتے رہے جبکہ سٹال ہو لڈرز کا صارفین سے ناروارویہ،سیکیورٹی کا فقدان اور زمین پر لگے اشیاء کے سٹالز ضلعی حکو مت کا منہ چڑ ھاتا دکھائی دیے۔ خر یداری کرنے آئی ہو ئیں نائلہ ،مسز کامران ، خالد اور بشیر احمدنے کہا کہ یہا ں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے سے سٹال ہو لڈرز گلی سڑی سبزیا ں و پھل در جہ اول کی قیمت پر فر وخت کر رہے ہیں۔جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں جبکہ اوباش انتظامیہ اور لڑکو ں کی وجہ سے نہایت پر یشا نی کا سامنا خواتین کو اٹھا نا پڑتا ہے ۔نبیلہ ،نسرین اور کاشف نے کہا کہ ضلعی حکو مت نے اتو ار بازاروں کا انعقاد عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کیا ہے ۔جہا ں پر فروخت ہو نے والی اشیا کی قیمتیں عا م مارکیٹ کے تنا سب سے یکساں جبکہ کو الٹی غیر تسلی بخش ہے ۔انھو ں نے کہا کہ غر یب مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکا ہے فا قہ کشی گھر وں میں دندناتی پھر رہی ہے۔سو نیانے کہا کہ یہاں پر بازار والی قیمت پر اشیاء کی فر وخت ہو رہی ہے صارف کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں اور گندگی میں لگے سٹالز عجب منظر پیش کر رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب کا سہرا سجانے والی حکو متو ں نے مہنگائی کے گراف کو جس قدر بلند کیا ہے اس کی مثال ما ضی میں نہیں ملتی کیو نکہ غر یب چھو ٹی چھو ٹی خو شیو ں سے محرو م ہو کر رہ گیا ہے ماہ نو ر اور کا مران نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے جھو ٹ کے مترا دف ثابت ہو ئے اتو ار بازاروں کا شمار مہنگے باز ارو ں میں ہو تا ہے جہاں پر مقررہ نرخ سے زائد پر اشیاء کی فر و خت انتظا میہ کی مو جو دگی میں ہو رہی ہے اور سٹال ہو لڈرز کا رویہ نا قا بل بر داشت ہے ۔اس حوالے سے بھی انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے