پابندی کے خاتمے کے ساتھ ہی محمد عامر کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پابندی کے خاتمے کے ساتھ ہی محمد عامر کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ، سندھ ...
پابندی کے خاتمے کے ساتھ ہی محمد عامر کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پابندی ختم ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے اور دوبارہ پابندی کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جسے سماعت کے لیے منظو ر کرلیاگیا۔
سماجی کارکن رانا فیصل عادل درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ کرپٹ افسران کرپشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے کرکٹ کھلانا چاہتے ہیں ،ملک کو بدنام کرنیوالوں کو دوبارہ کھیلنے سے روکا جائے ۔ درخواست کے متن میں کہاگیاہے کہ میچ فکسنگ کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنیوالے محمد عامر کو کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد آصف اورسلمان بٹ بھی عامر کے معاملے کو بنیاد بنا کر درخواست کرسکتے ہیں اور بدنام کھلاڑیوں کی واپسی سے پاکستان دنیائے کرکٹ میں مزید بدنام ہوگا لہٰذا ایسے تمام کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے ۔
درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان کو فریق بنایاگیاہے ۔
یادرہے کہ آئی سی سی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے اور وہ یکم ستمبر سے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل سکیں گے ۔

مزید :

کھیل -