آئی سی سی نے تازہ ون ڈ ے رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے تازہ ون ڈ ے رینکنگ جاری کر دی
آئی سی سی نے تازہ ون ڈ ے رینکنگ جاری کر دی

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان ساتویں نمبر پر جبکہ آسڑیلیا نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے اور بھارت دوسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔آئی سی سی کی جاری کر ددہ نئی ون ڈے ریکنگ میں تیسری پوزیشن پر ساﺅتھ افریقہ ،چوتھی پر سری لنکا،پانچویں پر انگلینڈ ،چھٹی پر نیوزی لینڈ ،آٹھویں پر ویسٹ انڈیز ،نویں پر بنگلہ دیش اور دسویں نمبر پر بنگلہ دیش براجما ن ہے ۔

بلے بازوں کی رینکنگ کی فہرست میں پہلے دو کھلاڑی ساؤتھ افریقہ کے ہیں بالترتیب ڈی ویلئر  پہلے اور ہاشم آملہ دوسرے نمبر پر ہیں،تیسرے نمبر پر بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی ہیں جبکہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور دلشان ہیں،چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ولیم سن  ،ساتویں اور آٹھویں نمبر پر بھارت کے کھلاڑی شیکھر دھون اور دھونی براجمان ہیں ،نویں نمبر پر ساؤتھ افریقہ کے ڈی کوک ہیں اور اس فہرست کے آخر میں آسٹریلیا کے جارج بیلی دسویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی مصباح الحق 15ویں اور احمد شہزاد 18ویں نمبر پر ہیں۔

بہتریں باؤلروں میں پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل پہلے اورویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسرے نمبر پر ہیں،تیسرے نمبر ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین ،انگلینڈ کے اینڈرسن چوتھے،آسٹریلیا کے مچل جانسن پانچویں،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چھٹے،ساتویں نمبر پر آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر سٹارک،اس فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ آٹھویں نمبرپر ہیں، سری لنکا کےاسپنر رنگنا ہیراتھ نویں اور ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ باؤلر مورنی مورکل دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آل راؤنڈر کی فہرست میں پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ تیسرے اور بوم بوم آفریدی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر،سری لنکا کے کھلاڑیوں میں میتھیوز دوسرے اوردلشان چوتھے نمبر پر ہیں،آسٹریلیا کے فالکنر چھٹے ،بھارت کے جڈیجہ ساتویں ،افغانستان کے محمد نبی آٹھویں اور اس فہرست کے آخری دو کھلاڑی آسٹریلیا کے واٹسن نویں اور مکس ول دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل /اہم خبریں