ملک کی آباد ی کے لحاظ سے سیکیورٹی اہلکار کم ہیں :شرجیل میمن

ملک کی آباد ی کے لحاظ سے سیکیورٹی اہلکار کم ہیں :شرجیل میمن
ملک کی آباد ی کے لحاظ سے سیکیورٹی اہلکار کم ہیں :شرجیل میمن

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ دہشت گردوں کو جہاں موقع ملتاہے حملہ کردیتے ہیں کیونکہ ہمارے ملک میں آباد ی کے لحاظ سے سیکیورٹی کے لیے اہلکار نہیں ہیں ۔سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کی اجلا س ہوا جس میں تقریر کرتے ہوئے کہ شرجیل میمن نے کہا کہ دہشت گردوں کا ملک سے صفایا کرنے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اس لیے ہمیں بھی چاہئے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھروسہ کرنا چاہئے وہ اپنا کام کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ شکار پور دھماکہ قومی سانحہ اور پوری قوم اس پر سوگوار ہے ،اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اب مسجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ سکولوں کی سیکیورٹی کی بھی ضرورت ہے لیکن ہماری آبادی کے لحاظ سے سیکیورٹی کے اہلکار نہیں ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں