شاہ عبداللہ کی تدفین ، 500چینی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا

شاہ عبداللہ کی تدفین ، 500چینی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا
شاہ عبداللہ کی تدفین ، 500چینی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ ، ریاض (نیوز ڈیسک) سابق سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ کی نہایت سادہ تدفین سے متاثرہوکر 500چینی باشندوں نے اسلام قبول کرلیاہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مشرف بہ اسلام ہونیوالے یہ تمام افراد محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود تھے ۔ یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں دکھایاگیاہے کہ 500کے قریب چینی باشندے مشرقی علاقے جبل میں اپنی کمپنی کے دفتر کے باہر جمع ہوئے جہاں سعودی مذہبی رہنماءنے اُنہیں بتایاکہ وہ کیسے نیا مذہب اپنا سکتے ہیں جس کے بعد مذہبی رہنماءکی پیروی کرتے ہوئے چینی باشندے مسلمان ہوگئے ۔
تمام باشندوں نے نعرے لگاتے ہوئے کہاکہ ” اللہ کے سواکوئی معبود نہیں ، محمد ﷺ اللہ کے نبی ہیں ‘۔
یادرہے کہ شاہ عبداللہ کی قبر بالکل سادہ اور کچی بنائی گئی ہے اوراُن کے انتقال کے بعد شاہ سلمان سعودی عرب کے نئے بادشاہ مقررہوئے ہیں جنہوں نے آتے ہی ملازمین کے لیے بونس تنخواہیں اور کچھ قیدیوں کو رعایت دینے کا اعلان کیاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -