متحدہ قومی موومنٹ نے ایک مرتبہ پھر سندھ میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا

متحدہ قومی موومنٹ نے ایک مرتبہ پھر سندھ میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا
متحدہ قومی موومنٹ نے ایک مرتبہ پھر سندھ میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کئی برسوں قبل ہی طالبانائزیشن سے متعلق آگاہ کردیا تھا لیکن افسوس کہ اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے آج صورت حال سب کے سامنے ہے، سندھ کے امن و امان کی انتہائی ابتر ہوگئی ہے ، سندھ میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن پورے سندھ میں کیا جائے اور اس کے لئے صوبائی حکومت کو فوج کی مدد لینی چاہیے۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -