لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قید کی سزا کالعد م قرار دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قید کی سزا کالعد م قرار دے دی
لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قید کی سزا کالعد م قرار دے دی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی سزا کالعدم قرار دے دی ۔لاہور ہائیکورٹ میں چنیوٹ میں دو افراد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزم ریاض کی سزائے موت کی سزا کو کالعد م قرار دے دیا ہے ۔ملزم ریاض کو چنیوٹ میں دو افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی جس پر ملز م نے سزائے موت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی ۔عدالت کے فاضل جج نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ گواہوں کے بیانات میں اعتراضات ہیں جس کی وجہ سے ملزم ریاض پر جرم ثابت نہیں ہوتا ۔عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم ریاض کی سزائے موت کو کالعد م قرار دے دیا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -