عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ،دو اہم مطالبات پیش کر دیے

عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ،دو اہم مطالبات پیش کر دیے
عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ،دو اہم مطالبات پیش کر دیے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضاسے ملاقات کی جس میں انہوں نے الیکشن میں دھاندلی روکنے سے متعلق دو اہم مطالبات پیش کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خا ن کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقا ت جاری ہے ،جس دوران انہوں نے سردار رضا کے سامنے دو مطالبات رکھے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور دوسرا مطالبہ ہے کہ آئند ہ الیکشن بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں تاکہ دھاندلی کو روکا جاسکے۔

ملاقات کے دوران عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو این 122میں دھاند لی سے متعلق بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -