پاکستان کا رعد کروز میزائل کا کا میاب تجربہ

پاکستان کا رعد کروز میزائل کا کا میاب تجربہ
پاکستان کا رعد کروز میزائل کا کا میاب تجربہ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے رعد کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ رعد میزائل سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جوکہ ریڈار میں نظر نہیں آتا اور یہ ساڑھے تین سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔

رعد کروز میزائل ایک ایسا میزائل ہے جوکہ زمین کی سطح کے ساتھ ساتھ پرواز کرتا ہے اور اپنے آگے کو ئی رکاوٹ آنے پر اپنا راستہ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ رعد کروز میزائل مکمل طور پر پاکستانی انجینئرز اور پاکستانی سائنسدانوں نے بنایاہے۔دنیامیں چند ہی ممالک ہیں جو کہ کروز ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں اور پاکستان بھی ان میں شامل ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -