قومی اسمبلی کے سپیکر کو دھاندلی کا نتیجہ آنے تک نشست سے ہٹایا جائے:عمران خان

قومی اسمبلی کے سپیکر کو دھاندلی کا نتیجہ آنے تک نشست سے ہٹایا جائے:عمران خان
قومی اسمبلی کے سپیکر کو دھاندلی کا نتیجہ آنے تک نشست سے ہٹایا جائے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کا نتیجہ آنے تک سپیکر قومی اسمبلی ایاض صادق کونشست سے ہٹایاجائے،اور دو مطالبات پیش کیے ہیں کہ آئندہ کے الیکشن بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے ۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چیف الیکشن کمیشن کے سامنے دو مطالبات رکھے ہیںکہ دو ٹاسک فورس بنائی جائیں ۔ایک ٹاسک فورس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے لیے بنائی جائے اور دوسری ٹاسک فورس سے اگلے انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے الیکشن کروانے کے لیے بنائی جائے ۔
عمران خان نے کہاکہ تقریبا ً ڈیڑھ سال سے تین حلقوں میں دھاندلی کے کیس الیکشن ٹریبونل میں پڑے ہیں جبکہ چار ماہ میں فیصلہ کیا جانا تھا لیکن نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیا د پر کسیسزکی سماعت کرے اور الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ جس کے خلاف پٹیشن دائر ہے اوروہ دیر کر رہاہے توالیکشن کمیشن اس کو دھاندلی کا فیصلہ آنے تک ڈی سیٹ کر سکتی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -