عوام سستے پٹرول کی بچت سے گوشت اور سبزیوں کے مزے اڑائے:پرویز رشید

عوام سستے پٹرول کی بچت سے گوشت اور سبزیوں کے مزے اڑائے:پرویز رشید
عوام سستے پٹرول کی بچت سے گوشت اور سبزیوں کے مزے اڑائے:پرویز رشید

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت پٹرول دنیا کے بیشتر ممالک کے مقابلے میں سستا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم رکھتی ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے پاکستان کم ترین قیمت پر پٹرول فراہم کرنے والا ملک بن چکا ہے ،عوام سستے پٹرول کی بچت سے گوشت ،سبزیوں کے مزے اڑا ئیں، اٹلی، ترکی، برطانیہ،فرانس، جرمنی اور آسٹریلیا کے مقابلے میں ہماری قیمتیں کم ہیں ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دھرنے کی دو دالوں نے معیشت کی دال کو گلنے نہیں دیا ،2015ءمعیشت کی ترقی اور میگا پراجیکٹ کا سال ہے ، وزیراعظم ان منصوبوں کا ایک سے دو ماہ میں سنگ بنیاد رکھیں گے ، چالیس سال بعدپاکستان میں کسی ڈیم پر کام شروع ہو رہا ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر وزرائے اعلیٰ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی پیروی کرتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کرائیں،ایک سوال پر کہا کہ 2014ءمیں لوگ کہہ رہے تھے کہ 2015ءکا سورج ہم نہیں دیکھیں گے وہ تو ہم دیکھ چکے اور 2018ءکا سورج بھی ہم ہی دیکھیں گے البتہ ہمارے جانے کی باتیں کرنے والوں کو گرم پانی سے نہانے کی ضرورت پیش آ گئی ہے ،ان کے دعوے غلط ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئیں تو اس وقت پٹرول 107.97 روپے تھا، قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد اب پٹرول 70.29 روپے فی لٹر تک پہنچا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اوراس لعنت کے خاتمہ کیلئے موثر پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مزید : اسلام آباد