نظام ناکارہ ہوچکا ،فوج ملک بچالے یا جمہوریت: شیخ رشید

نظام ناکارہ ہوچکا ،فوج ملک بچالے یا جمہوریت: شیخ رشید
نظام ناکارہ ہوچکا ،فوج ملک بچالے یا جمہوریت: شیخ رشید

  

لاہور(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج ایک عظیم ادارہ ہے ، چوروں لٹیروں کے ساتھ خود کو نتھی نہ کرے ،نظام ناکارہ ہوچکا ہے۔پاک فوج سے کہتا ہوں اس ملک کوبچالے یا جمہوریت کو۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کسی مسیحا کے آنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ ملک میں بجلی گیس گورننس نہیں حتیٰ کہ اپوزیشن بھی نہیں ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے حجر اسود کو گواہ بناکر مجھے بتایا کہ انھوں نے حکومت سے کوئی ڈیل نہیں کی ،شیخ رشید نے کہا کہ حکمران اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑا چلا رہے ہیں ، آج عمران خان سے ملوں گا،قوم کی امید ختم ہورہی ہے ،نوجوانوں سے کہوں گا باہر نکلیں اور ہم سب کو بھی فارغ کریں۔انھوں نے کہا وزیروں کا برا حال ہے ، چودھری نثار کو چھوڑ کر باقی جمعہ جنج کے ساتھ ہیں۔ چودھری نثار سے کہوں گا نئی راہیں تلاش کریں۔ چودھری سرور نے بھی نیا راستہ اختیار کر لیا ہے۔شیخ رشید نے پھر کہا کہ لوگوں سے کہتا ہوں مرو،مارو اور مرجاؤ ،اس ملک کو بچاؤ، ایم کیو ایم کا مارشل لا کا مطالبہ جائز ہے۔

مزید :

لاہور -