اغوا ہونیوالے ڈاکٹر منوج کمار ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان دیکر رہا

اغوا ہونیوالے ڈاکٹر منوج کمار ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان دیکر رہا
اغوا ہونیوالے ڈاکٹر منوج کمار ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان دیکر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ سے اغوا کئے گئے ماہر تعلیم ڈاکٹر منوج کمار نے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان دیکر رہائی پالی۔ مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق منوج کمار کو دو ماہ قبل نامعلوم افراد نے گیلانی روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اغوا کار ڈاکٹر منوج کمار کو مستونگ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر منوج کمار نے بتایا کہ ان کی رہائی ڈیڑھ کروڑ ورپے تاوان دیکر عمل میں آئی۔ دو ماہ کے دوران اغوا کار سارا دن آنکھوں پر پٹی باندھ کر رکھتے اور تشدد کا نشانہ بناتے۔ دن میں ایک مرتبہ روٹی ملتی تھی۔

مزید :

کوئٹہ -