مہنگائی میں اضافے کی شرح سات سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

مہنگائی میں اضافے کی شرح سات سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
مہنگائی میں اضافے کی شرح سات سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح سات سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور جنوری 2014ءکے مقابلے میں جنوری 2015ءمیں افراط زر 3.88فیصد رہی ۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.08فیصد اضافہ ہواہے ، چاول کی قیمت میں دو فیصد،چینی 1.53فیصد،خوردنی تیل کی قیمت میں 2.27، مرغی کی قیمت پانچ فیصد ، دال چناچارفیصد جبکہ آلو کی قیمت میں 25.37فیصد کمی ہوئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2015ءکے دوران جلانے کی لکڑی 2.99،ہاﺅس رینٹ میں 1.99،ٹماٹرسات7.3، انڈوں کی قیمت میں چار فیصداور بیسن 2.50فیصد مہنگاہواہے ۔

مزید :

بزنس -