سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم
سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

  

منڈی بہاؤالدین (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں منڈی بہاؤالدین کے یاسر عرفات کا سر قلم کردیا گیا۔ نواحی گاؤں رکن کے رہائشی یاسر عرفات کو انسانی سمگلر نے سعودی عرب جانے کا جھانسہ دیا کہ تمہیں کمپنی کا مفت ویزا ملے گا اور اس کے پیٹ میں ہیروئن کے کیپسول رکھ کر سمگل کروائے۔ نوجوان سعودی عرب ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا اور پیٹ سے ہیروئن کے کیپسول برآمد ہوئے۔ سعودی قانون کے تحت اسے سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔ گزشتہ روز سزا پر عمل درآمدکرتے ہوئے سرقلم کردیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -