شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عام عازمین کے ساتھ طواف کیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عام عازمین کے ساتھ طواف کیا
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عام عازمین کے ساتھ طواف کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ویب ڈیسک) خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے منصب اقتدار کے بعد پہلا طواف بغیر سکیورٹی کے کیا اورعام عازمین انہیں کندھوں پربوسہ دیتے رہے جس کا فرمانروا شاہ سلمان نے کسی قسم کا برا نہیں مانا،عام عازمین میں طواف کرنا سعودی عرب کے کسی بھی فرمانروا کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ نوائے وقت کے مطابق خادمین الحرمین الشریفین کو لوگ اپنے قریب دیکھ کر خوشی کااظہار کرتے رہے یہاں تک پاکستانی ،بھارتی اوربنگلہ دیشی اور دیگر ممالک کے عازمین بھی شاہ سلمان سے ہاتھ ملاتے رہے۔