3سالہ بچے نے گولی چلا دی، والدین زخمی

3سالہ بچے نے گولی چلا دی، والدین زخمی
3سالہ بچے نے گولی چلا دی، والدین زخمی

  

نیویارک (ویب ڈیسک) ماں کے بیگ سے پستول نکال کر 3سالہ امریکی بچے نے ایک ہی گولی سے ماں، باپ دونوں کو زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ ریاست نیو میکسکیو کے ایک قصبے میں ایک سرائے کے کمرے میں پیش آیا۔بی بی سی کے مطابق پولیس کا خیال ہے کہ بچہ دراصل اپنی ماں کے ہینڈ بیگ سے آئی پیڈ نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پستول کی گولی بچے کے والد کے کولہے میں جا لگی اور پھر کولہے کو چیرتی ہوئی باہر نکلی اور پاس کھڑی ہوئی والدہ کے بازو میں جا لگی دونوں والدین کی مرہم پٹی کر دی گئی ہے اور دونوں روبصحت ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -