اڑھائی لاکھ کا کتا مرنے پر ایس ایس پی کی ہدایت پر مقدمہ درج, ملزم گرفتار،ادائیگی پر رہا

اڑھائی لاکھ کا کتا مرنے پر ایس ایس پی کی ہدایت پر مقدمہ درج, ملزم ...
اڑھائی لاکھ کا کتا مرنے پر ایس ایس پی کی ہدایت پر مقدمہ درج, ملزم گرفتار،ادائیگی پر رہا

  


لاہور (آن لائن) فیصل ٹاؤن پولیس نے جنوبی پنجاب سے خریدا جانے والا اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے مرنے والے کتے کا مقدمہ ایس ایس پی کی ہدایات پر درج کرتے ہوئے ملزم کو جہانیاں سے گرفتار کرلیا اور اڑھائی لاکھ روپے لینے کے بعد ملزم کو چھوڑ دیا۔ بتایا گیا ہے مقامی ایس ایس پی کے قریبی دوست اور مقامی شادی ہال کے مالک نے جہانیاں سے ایک قیمتی کتا اڑھائی لاکھ میں خریدا جو چند روز بعد ہی مر گیا جس پر جنوبی پنجاب کے نواب خادم نامی شخص کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں 406 کا مقدمہ درج کرایا گیا۔ آپریشن پولیس ملزم کو گزشتہ روز پکڑ کر لاہور لے آئی اور اڑھائی لاکھ برآمد کرکے دونوں میں صلح کرادی۔

مزید : لاہور