دبئی میں افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا انکشاف

دبئی میں افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا انکشاف
دبئی میں افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا انکشاف

  


اسلام آباد (آن لائن) افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین امن مذاکرات کیلئے کوششوں کا آغاز ہوگیا ہے تاہم طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ براہ راست رابطے سے انکار کیا ہے۔ افغان حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی حمایت سے افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا اہم دور دبئی میں ہوا ہے۔ مذاکرات میں طالبان کے سابق وزیر ملاگل آغا، ملا عباس، ملا جلیل کے علاوہ دیگر اہم طالبان رہنما شامل تھے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے تاہم انہوں نے اب تک دونوں کے مابین ہونے والی پیشرفت سے لاعلمی ظاہر کی۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ بہت سے دیگر ممالک بھی طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ چینی دفتر خارجہ نے بھی افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی حمایت بارے بیان جاری کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی