ریحام خان فضل الرحمن سمیت ہم سب کی بھابھی اور بہن ہیں: حافظ حسین احمد

ریحام خان فضل الرحمن سمیت ہم سب کی بھابھی اور بہن ہیں: حافظ حسین احمد
ریحام خان فضل الرحمن سمیت ہم سب کی بھابھی اور بہن ہیں: حافظ حسین احمد

  


اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ریحام خان مولانا فصل الرحمن سمیت ہم سب کی بھابھی اور بہن ہیں۔ پنجاب کا نیا گورنر ’’خاندان‘‘ سے لانے کی کوشش ہورہی ہے،کیوں کہ رشتہ خاندان سے باہر کئے جاتے ہیں نہ عہدے دئیے جاتے ہیں۔ وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ سانحہ شکار پور کے بعدملی یکجہتی کونسل کی جو فعالیت ہونا چاہیے تھی وہ سامنے نہیں آئی۔

البتہ ماضی میں یہ کونسل زیادہ افعال تھی۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ عجیب مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ’’بدقسمتی‘‘ سے وہ اپوزیشن لیڈر بھی ہیں اور آصف زرداری کا دامن بھی تھامے رکھنا چاہتے ہیں ویسے بھی تاریخ شاہد ہے کہ سادات سے ہمیشہ جبری بیعت لی گئی۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان جب سڑکوں کو چھوڑ رہے تھے حکومت تو تب بھی مشکل میں تھی اور اگر اب سڑکوں پر آگئے تو بھی حکومت مشکل میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے 22 ویں ترمیم کا تو پتہ نہیں کب آئے لیکن 21 ویں ترمیم ضرور متنازعہ ہوگئی ہے۔

مزید : اوکاڑہ