فوجی عدالتیں زیادتی کا شکار کشمیری خواتین کو انصاف نہ دے سکیں: بھارتی جج

فوجی عدالتیں زیادتی کا شکار کشمیری خواتین کو انصاف نہ دے سکیں: بھارتی جج
فوجی عدالتیں زیادتی کا شکار کشمیری خواتین کو انصاف نہ دے سکیں: بھارتی جج

  


سرینگر (اے پی پی) بھارتی جج نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے خواتین کی بے حرمتی کے واقعات میں فوجی عدالتیں انساف فراہم نہیں کرسکتیں جس کی سب سے بڑی مشکل کنن پوشپورہ اجتماعی آبروریزی کا مقدمہ ہے۔ جسٹس کے کنان نے ایک مقامی این جی او کے زیراہتمام خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں خواتین کی بے حرمتی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے ایک شفاف طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں چار دیواری تک محدود ہوتی ہیں اور ان کی کارروائی میں اور کوئی مخل نہیں ہوسکتا لہٰذا آبروریزی کا شکار خواتین کو فوجی عدالتوں کے ذریعے انصاف نہیں مل سکتا۔

مزید : بین الاقوامی