لاہور کو سگنل فری کرنے کا منصوبہ جائیکا کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا

لاہور کو سگنل فری کرنے کا منصوبہ جائیکا کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا
لاہور کو سگنل فری کرنے کا منصوبہ جائیکا کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا

  

لاہور (ویب ڈیسک) ٹیپا نے ٹریفک جام کے مسائل کے حل کیلئے جائیکا کے تعاون سے سنٹر لاہور کو سگنل فری بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ابتدائی طور پر داتا دربار، پی ایم جی، انارکلی، بشیر اینڈ سنز اور آواری چوک کو سگنل فری کیاجائے گا۔ جاپانی کمپنی کی گرانٹ سے نئے سوفٹ ویئرز کے ساتھ ٹریفک اشارے لگائے جائیں گے اور وارڈنز کی تربیت بھی کی جائے گی۔ ٹریفک جام کے پیش نظر ٹیپا نے مال روڈ اور جیل روڈ کو سگنل فری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب اس منصوبے میں مزید توسیع کرتے ہوئے سنٹرل لاہور کو سگنل فری کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے جس میں لوئر مال، سمن آباد، ملتان روڈ، گلشن راوی، بھاٹی چوک، ریلوے سٹیشنز اور اس سے ملحقہ اہم شاہراہیں شامل ہوں گی۔ مقامی اخبار سٹی 42 کے مطابق ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ میں داتا دربار، انارکلی، بشیر اینڈ سنز، پوسٹ ماسٹر جنرل اور آواری چوک کو سگنل فری کیا جائے گا جس کے لئے آئندہ چند روز میں ٹیپا جائیکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرے گی۔ اخبار کے مطابق اس پراجیکٹ پر خرچ کا تخمینہ اٹھارہ کروڑ لگایا گیا جو جاپانی کمپنی گرافت کی صورت میں دے گی۔ اس پراجیکٹ میں جدید سافٹ ویئر کے ساتھ نئے سگنل نصب کئے جائیں گے جبکہ ان سڑکوں کو سگنل فری کرنے کے لئے چند پوائنٹ پر زیر تعمیر نو بھی کی جاسکتی ہے۔

مزید :

لاہور -