بغداد ایئرپورٹ بند، پاکستانی زائرین عراق میں پھنس گئے

بغداد ایئرپورٹ بند، پاکستانی زائرین عراق میں پھنس گئے
بغداد ایئرپورٹ بند، پاکستانی زائرین عراق میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دارلحکومت میں ’فلائی دبئی‘ کے طیارے پر فائرنگ کے بعد ایئرپورٹ بند کردیاگیاجس کی وجہ سے 220پاکستانی زائرین عراق میں پھنس گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق دوروز سے ایئرپورٹ بند ہے اور زائرین کو پاکستان واپسی کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ، زائرین کاکہناتھاکہ دودن سے وہ خوار ہورہے ہیں اور واپسی کے لیے پیسے بھی پاس نہیں ۔زائرین نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عراق میں موجود پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی تعاون نہیں کررہااوروہ دیار غیر میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -