پنجاب حکومت کے بعد حکومت سندھ کا بھی انسداد دہشتگردی فورس بنانے کافیصلہ

پنجاب حکومت کے بعد حکومت سندھ کا بھی انسداد دہشتگردی فورس بنانے کافیصلہ
پنجاب حکومت کے بعد حکومت سندھ کا بھی انسداد دہشتگردی فورس بنانے کافیصلہ

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے حکومت پنجاب کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی فورس کے قیام کے بعد سندھ کے لیے بھی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی فورس بنانے کافیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے لیے انسداد دہشت گردی فورس بنانے کے لیے 1000اہلکار بھرتی کرنے  اور خصوصی فورس کی تربیت کی ذمہ داری بھی فوج کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں کورکمانڈر کراچی،ڈی جی رینجرز اورگورنر سند ھ سمیت صوبائی محکمہ داخلہ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو صوبے میں امن وامان کی سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ حکومت نے دہشت گردی کے 57مقدمات کو وفاق میں بھجوانے کافیصلہ کیا ہے جس کے بعددہشت گردی کے مقدمات فوج کی خصوصی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے ۔اجلاس کے دوران سندھ کو تین سیکیورٹی زونز میں تقسیم کرنے کا اہم فیصلہ بھی کیا گیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں