قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس، سندھ میں انسداد دہشت گردی فورس بنانے کا فیصلہ

قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس، سندھ میں انسداد دہشت گردی فورس بنانے کا ...
قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس، سندھ میں انسداد دہشت گردی فورس بنانے کا فیصلہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتِ سندھ نے دہشت گردی کے سدباب کیلئے سندھ میں انسداد دہشت گردی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کے سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ حیدر آباد اور سکھر میں جلد کراچی طرز کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور ڈی جی رینجرز سمیت مختلف رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے اور صوبے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا اور 1,000 اہلکاروں پر مشتمل انسداد دہشت گردی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا جسے پاک فوج تربیت دے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کو انٹیلی جنس آپریشن کے لحاظ سے تین حصوں میں اور سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو بھی 3 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ سکھر اور حیدر آباد میں کراچی طرز کا آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حیدر آباد، سکھر، میں جلد کراچی طرز کا آپریشن شروع کیا جائے گا جس کی نگرانی جی او سی حیدر آباد کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں