سینیٹ الیکشن، مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینے کیلئے 145 درخواستیں، پرویز رشید کا نام بھی شامل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ قریب آنے پر مختلف جماعتوں نے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس ضمن میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو 145 درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں حتمی امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے اب تک 145 درخواستیں موصول ہو گئی ہیں جن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان کے نام بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ناموں کو حتمی شکل دینے کے بعد ایک دو روز میں ان کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔