سیکیورٹی سسٹم کے تحت حکومت نے 6240خصوصی سمیں سرکاری سکولوں میں تقسیم کر دیں

سیکیورٹی سسٹم کے تحت حکومت نے 6240خصوصی سمیں سرکاری سکولوں میں تقسیم کر دیں
سیکیورٹی سسٹم کے تحت حکومت نے 6240خصوصی سمیں سرکاری سکولوں میں تقسیم کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے سیکیورٹی سسٹم کے تحت سرکاری سکولوں میں ایمرجنسی کال کے لیے خصوصی سمیں تقسیم کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک کے تمام سکولوں میں 6240سمیں تقسیم کی ہیں جس کے تحت ہر سکول کو پانچ پانچ سمیں دی گئی ہیں جس کے ذریعے وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی اطلاع دینے کے لیے خصوصی نمبروں پر کال کر کے واقع کی الطاع دے سکے گے ۔سکول انتظامیہ *55#ڈائل کریں گے تو کال قریبی پولیس سٹیشن اور سیکیورٹی اداروں کو مل جائے گی جو کہ فوراً ہی سکول کی جانب حکمت عملی عمل میں لائیں گے ۔
فراہم کردہ سمیں نجی کمپنی سے خریدی گئی ہیں اور ان سیموں کے بلوں کی ادائیگی بھی سکول کو فراہم کیے جانے والے فنڈ میں سے کی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -