بگ باس کے فاتح گوتم گولاٹی نے عالیہ بھٹ سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی

بگ باس کے فاتح گوتم گولاٹی نے عالیہ بھٹ سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی
بگ باس کے فاتح گوتم گولاٹی نے عالیہ بھٹ سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بگ باس سیزن 8جیتنے والے گوتم گولاٹی نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے ۔بالی ووڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان سے سوال پوچھا گیا کہ اگر وہ کسی اداکارہ سے شادی کرنا چاہیں گے تو وہ کون ہوں گی اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی اداکارہ سے شادی نہیں کرناچاہتے لیکن اگر وہ اداکارہ عالیہ بھٹ ہو ں تو وہ ان سے شادی کریں گے کیونکہ وہ خوبصورت ہیں اور ان جیسی  کی شخصیت کی مالک ہیں ۔گوتم نے کہاکہ وہ اور عالیہ بھٹ ورزش کے لیے ایک ہی جم میں جاتے ہیں لیکن کبھی ان سے بات چیت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک شرمیلی شخصیت کے مالک ہیں اس لیے انہوں نے بھی عالیہ بھٹ سے پسندیدگی کا اظہار نہیں کیا۔

مزید :

تفریح -