میں پانچویں جماعت تک پڑھی ہوں اس لیے انگریزی بولنے میں پرابلم آتی ہے:میرا

میں پانچویں جماعت تک پڑھی ہوں اس لیے انگریزی بولنے میں پرابلم آتی ہے:میرا
میں پانچویں جماعت تک پڑھی ہوں اس لیے انگریزی بولنے میں پرابلم آتی ہے:میرا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا نے کہاہے کہ وہ جب غلط انگلش بولتی ہیں تو طرح طرح کی باتیں بنائی جاتیں ہیں لیکن جب غلط اردو بولتی ہیں تو کوئی نہیں بولتا،پانچویں جماعت تک  سکول میں پڑھی لیکن پھر شوبز میں کام کرنا شروع کر دیا۔تفصٰیلات کے مطابق ادکارہ میرا نے شکوہ  کرتے ہوئے کہا کہ وہ  سیاستدانوں کی طرح صفائی نہیں دے سکتیں ،جب وہ غلط اردو بولتی ہیں تو کوئی کچھ نہیں بولتا لیکن جب وہ غلط انگلش بولتی ہیں تو ان پر باتیں بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے تعلیم صر ف پانچویں جماعت تک ہی حاصل کی ہے اور اس کے بعد انہوں نے شوبز میں کام کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے ان کی انگلش میں پرابلم ہے ۔

 میرا کا کہنا تھا کہ وہ اب تک فلم انڈسٹری میں کام کررہی جبکہ وینا اور ریما کی شادی ہوگئی اور وہ باہر چلی گئی۔انھوں نے کہا کہ انہوں نے اسپتال کا پروجیکٹ شروع کیا ، انڈیا اور پاکستان میں پہلے کسی نے اس بارے میں نہیں سوچا ، انہوں نے اسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ کی ، امریکہ جاکر شوز کئے، اسپتال پروجیکٹ میں وقار علی نے بہت تعاون کیا،امریکہ میں ڈاکٹر اسد اور انکی اہلیہ نے بھی بہت تعاون کیا لیکن جب میڈیا پر اس طرح کی باتیں آتی ہیں تو پریشان ہوجاتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکا رہ میرا کا کہنا تھا کہ انہیں بگ باس سے تین بار آفر آئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا کیوں کہ وہ جو چاہتے ہیں میں نہیں کر سکتی۔وہ کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کرتی اب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھارت گئی وہاں انہیں دھمکیاں مل رہی ہے تو کیا وہ جان بوجھ کر کر رہی ہیں ۔ ان کا شادی  سے متعلق کہنا تھا کہ کوئی مجھ سے شادی ہی نہیں کرتا ، جب بارات کا وقت آتا ہے تو سب بھاگ جاتے ہیں۔

مزید :

تفریح -