کوکا کولا کی وہ دلچسپ ترین سافٹ ڈٖرنک جوصرف 4ممالک میں میسر ہے

کوکا کولا کی وہ دلچسپ ترین سافٹ ڈٖرنک جوصرف 4ممالک میں میسر ہے
کوکا کولا کی وہ دلچسپ ترین سافٹ ڈٖرنک جوصرف 4ممالک میں میسر ہے

  


نیویارک(نیوزڈیسک)کوکا کولا اور اس کے دیگر مشروبات ہم اکثر ہی پیتے رہتے ہیں لیکن اس کمپنی کا ایک مشروب ایسا بھی ہے جو صرف چار ممالک میں دستیاب ہے۔Mezzo Mixنامی یہ مشروب جرمنی، سوئزرلینڈ،آسٹریا اور فن لینڈ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کا لفظی مطلب ’کولااور اورنج کا ادغام‘ ہے،یہ مشروب بنانے کے لئے کوکا کولا اور فانٹا کو مکس کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :وہ ملک جس میں کوکا کولا اور پیپسی پر پابندی لگادی گئی ہے

1990کی دہائی میں اس مشروب کے دو فلیور آتے تھے جن میں اورنج اور لیمن شامل تھا لیکن لیمن زیادہ پسند نہیں کیا جاتا تھا لہذا اسے ختم کردیاگیالیکن 2003ءمیں دوبارہ اسے فروخت کے لئے پیش کیا گیا۔2013ءمیں ویلنٹائن ڈے کے نزدیک ’بیری لوو‘ کے نام سے ایک مشروب پیش کیا گیا جس میں رسپ بھری اور کوک کو مکس کیا گیا۔میزو مکس میں پانی، چینی، اورنج جوس، کاربونیشن ، مصنوعی رنگ،کیرامل کلرنگ ،سٹرک ایسڈ، کیفین اور سٹیبلائزر ڈالا جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...