سینٹ میں بدعنوانی کیخلاف بل اتفاق رائے سے منظور،10 ماہ گزرنے کے باوجود سکیورٹی پالیسی پر بات نہیں ہوئی : فرحت اللہ بابر

سینٹ میں بدعنوانی کیخلاف بل اتفاق رائے سے منظور،10 ماہ گزرنے کے باوجود ...
سینٹ میں بدعنوانی کیخلاف بل اتفاق رائے سے منظور،10 ماہ گزرنے کے باوجود سکیورٹی پالیسی پر بات نہیں ہوئی : فرحت اللہ بابر

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں بد عنوانی کیخلاف بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بد عنوانی کیخلاف بل سینیٹر طلحہ محمود نے پیش کیا،بل کی منظوری کے موقع پر طلحہ محمود کاکہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہونا چاہیے تب ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔ڈپٹی چیئر مین سینٹ فرحت اللہ بابر کاکہنا تھا کہ قومی اورعالمی پالیسی کو سامنے لایا جائے ،10 ماہ گزرنے کے باوجود سکیورٹی پالیسی پر کوئی بات نہیں ہو ئی جس سے دہشتگردی کے خلاف حکومت کی سنجیدگی واضح ہوتی ہے۔

پاک فوج کور کمانڈ رزکا اہم اجلاس کل طلب ،سکیورٹی معاملات اور پیشہ وارانہ امور پر بات چیت ہوگی :آئی ایس پی آر

مزید : قومی /اہم خبریں