پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے : خورشید شاہ
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنماءسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارتی حکومت کا نہیں بلکہ جمہوریت کا ساتھ دے رہی ہے ۔پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی ہر مسئلے کا حل ہے جبکہ حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ جمہوری طرز عمل اپنائے تاکہ جمہوریت کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو سکے۔