سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ ،دوستوں کے مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا:چوہدری سرور

سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ ،دوستوں کے مشورے سے آئندہ کا لائحہ ...
سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ ،دوستوں کے مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا:چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کافیصلہ کر لیا ہے، ان کاکہنا تھا کہ وہ دوستوں کے مشورے سے سیاسی سفر کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سے بہت سی سیاسی جماعتوں نے رابطہ کیا ہے مگر ابھی تک انہوں نے کسی سیاسی جماعت کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے،چوہدری سرور کاکہنا تھا کہ وہ وطن واپس آکر آصف علی زرداری ،عمران خان اور سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔ چوہدری سرور کامزید کہنا تھاکہ ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اگر ملک میں قانون پر صحیح طریقے سے عمل کیا جائے تو ہمارا ملک بھی مغربی ممالک کی طرح ترقی کر سکتا ہے۔

سزائے موت کے قیدی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد ، کل پھانسی دیے جانے کا امکان

مزید :

قومی -اہم خبریں -