اسلام آباد سے 8 دن کی بچی بازیاب، 2اغواءکار گرفتار

اسلام آباد سے 8 دن کی بچی بازیاب، 2اغواءکار گرفتار
اسلام آباد سے 8 دن کی بچی بازیاب، 2اغواءکار گرفتار
کیپشن: islamabad police copy

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے جی 10 کے علاقے میں کارروائی کے دوران 8 دن کی بچی بازیاب کرا کر 2 اغواءکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزموں میں طاہرہ گل اور شہزاد علی شامل ہیں جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے بچی کو 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی ڈیل کی تھی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کی گھناﺅنی سازش کو ناکام بنا دیا۔

مزید :

اسلام آباد -