ڈکیتی کے دوران قتل پر ایک مجرم کو سزائے موت ،4کو عمر قیدکا حکم سنا دیا گیا

ڈکیتی کے دوران قتل پر ایک مجرم کو سزائے موت ،4کو عمر قیدکا حکم سنا دیا گیا
ڈکیتی کے دوران قتل پر ایک مجرم کو سزائے موت ،4کو عمر قیدکا حکم سنا دیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے ڈکیتی کے دوران محمد اشرف کو قتل کرنے کے جرم میں ایک مجرم نوید کو سزائے موت جبکہ 4شریک مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت میں کاہنہ پولیس نے پانچ ملزمان نوید، اللہ دتہ ، سفیر،شفیق اور معشوق علی کے خلاف چالان پیش کیا جس میں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے کاہنہ کے محمد اشرف کے گھر ڈکیتی کی واردات کی ،محمد اشرف کے مزاحمت کرنے پر گولی مار کر قتل کردیا۔چالان آنے پر ملزمان پر جرم ثابت ہو گیا جس پر عدالت نے ملزم نوید کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے جبکہ اللہ دتہ،سفیر،معشوق علی اور شفیق کو عمرقید اور 50 ،50 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا ئی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6،6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان کے خلاف
تھانہ کاہنہ پولیس نے 2010میں مقدمہ درج کیا تھا۔
سزائے موت کے قیدی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد ، کل پھانسی دیے جانے کا امکان

مزید :

لاہور -