3سالہ بچے نے ایک گولی سے ماں اور باپ دونوں کو نشانہ بنا ڈالا

3سالہ بچے نے ایک گولی سے ماں اور باپ دونوں کو نشانہ بنا ڈالا
3سالہ بچے نے ایک گولی سے ماں اور باپ دونوں کو نشانہ بنا ڈالا

  


ہیوسٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک ننھے بچے کے ہاتھوں حادثاتی طور پر چلنے والی گولی اس کے باپ اور ماں کے جسموں سے پار ہو گئی۔ امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق واقعہ نیو میکسیکو کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں ایک جوڑا اپنے دو ننھے بچوں کے ساتھ ایک کمرے میں ٹھہرا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں :بھارتی پولیس لائن سے 100انسانی ڈھانچے برآمد

ننھے بچے نے اپنی والدہ کے پرس میں پڑا پستول نکال لیا اور اس کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ گولی چل گئی جو اس کے باپ کی کمر کو چیرتی ہوئی ماں کے کندھے میں جا گھسی۔ زخمی جوڑے کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں خاتون جو کہ حاملہ بھی ہے، کا علاج بدستور جاری ہے جبکہ اس کے شوہر کو حالت بہتر ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی شکایت ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں بھیج دی گئی ہے جو فیصلہ کرے گا کہ والدین کو غیر ذمہ داری کا مرتکب قرار دیا جائے یا نہیں۔ گولی چلنے کے وقت کمرے میں بچے کی دو سالہ بہن بھی موجود تھی مگر وہ محفوظ رہی۔ دونوں بچوں کو ایک کئیر ہاﺅس کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف