دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ، خاتمے کے لیے تیز ترین اقدامات کرنا ہوں گے : شہباز شریف

دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ، خاتمے کے لیے تیز ترین اقدامات کرنا ہوں گے : شہباز ...
دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ، خاتمے کے لیے تیز ترین اقدامات کرنا ہوں گے : شہباز شریف

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس کے خاتمے کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس بھی جلد اپنا کام شروع کر دے گی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں تنقید برائے تنقید سے نکلنا ہو گا اور تمام تر توانائی سے کام کرتے ہوئے محفوظ مستقبل بنانا ہو گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس کے خاتمے کے لیے تیز ترین اقدامات کرنا ہوں گے۔جبکہ دن رات محنت کر کے ہم دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے ۔شہباز شریف نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں میڈیا کا کردار سب سے اہم ہے اور میڈیا اپنی ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھا رہا ہے۔

اسحاق ڈار کی دبئی میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ،پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کی وجہ بتا دی

مزید :

لاہور -اہم خبریں -