سلمان خان دپیکا کے کپڑے کیوں چبا رہے ہیں ؟جانئے
ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے فلم فیئر ایوارڈ شو میں فلمسٹار سلمان خان خوبرو اداکارہ دیپکا پاڈوکون پر کچھ ایسے فدا ہوئے کہ بے ساختہ ان کے گھاگھرے کو اپنے دانتوں سے دبوچ لیا۔ سلمان کے اس دیوانہ پن پر حاضرین کے علاوہ خود دیپکا بھی حیران رہ گئیں۔
مزید پڑھیں :پاک بھارت ٹاکر ا،امیتابھ بچن بھی میدان میں آگئے
اب اس دلچسپ واقعے کے اصل حقائق سامنے آئے ہیں تو معلوم ہوا ہے کہ یہ حرکت دراصل دیپکا کو سرپرائز دینے کیلئے کی گئی اور یہ کرن جوہر، کپیل شرما، سدھارتھ ملہوترا اور سلمان خان کا شرارتی منصوبہ تھا کہ جب وہ اپنا سفید گھاگھرا پہنے سٹیج پر آئیں تو سلمان خان کی ہٹ فلم ”کک“ کا یادگار سین دہرایا جائے۔ جوں ہی دیپکا سٹیج پر آئیں تو ان اداکاروں نے ان کے گھاگھرے کو دانتوں میں دبوچ لیا جس پر دیپکا پہلے تو کچھ حیران رہ گئیں لیکن پھر وہ بھی لطف اندوز ہوئے بنا نہ رہ سکیں۔ اس واقعے کے بعد سلمان کے دیوانے یہ کہتے نظر آئے کہ ان کے ہیرو تو کسی اور کے دیوانے نکلے۔