وزیر داخلہ کی ایف آئی اے کو ہنڈی کا کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کی ہدایت

وزیر داخلہ کی ایف آئی اے کو ہنڈی کا کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کی ...
وزیر داخلہ کی ایف آئی اے کو ہنڈی کا کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کی ہدایت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو ہدایت  کی ہے کہ ہنڈی کا کاروبار کر نے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ ہنڈی کا کاروبا ر کرنے والے 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے مگر ایف آئی اے کو چاہیے کہ وہ مشکوک مالی نقل وحمل پر مکمل نظر رکھے اور ان لوگوں کیخلاف کریک ڈاون کیلئے وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ دہشتگردوں کوکسی جگہ سے مالی مدد نہ مل سکے ۔

شعبہ صحت کا معیار ناقص ہے ،سپریم کورٹ نے بہتری کے لئے عوام الناس ،ماہرین سے تجاوزیز مانگ لیں

چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو ہدایت جاری کی ہے کہ چھوٹے کیسز کو جلد نمٹایا جائے اور ایف آئی اے کے یونیفارم میں ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا جائے ۔وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے الاوئنسزمیں اضافے اور ان کو نئی گاڑیوں کی فراہمی کیلئے وزارت فنانس کو سمری ارسال کر دی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -