ورلڈ کپ میں بھارت سے جتوانے والے کھلاڑی کے لیے میرا کی خصوصی پیشکش

ورلڈ کپ میں بھارت سے جتوانے والے کھلاڑی کے لیے میرا کی خصوصی پیشکش
ورلڈ کپ میں بھارت سے جتوانے والے کھلاڑی کے لیے میرا کی خصوصی پیشکش

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جو پاکستانی کھلاڑی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ جتوائے گا وہ اس کے ساتھ خصوصی ڈنر کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں اپنی آنے والی فلم ’ہوٹل‘ کی پروموشن کے لیے آنے والی اداکارہ میرا نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیشکش کی ہے کہ جو کھلاڑی بھارت سے میچ جتوائے گا وہ اسے تحفے کے طور پر خصوصی ڈنر دیں گی۔

بگ باس کے فاتح گوتم گولاٹی نے عالیہ بھٹ سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی

میرا کی شادی کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی شدید خواہش رکھتی ہیں لیکن جب بھی ان کی بات پکی ہونے کا وقت آتا ہے تو دلہا بھاگ جاتا ہے۔واضح رہے میرا کی فلم ’ ہوٹل ‘ مارچ کے مہینے میں پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

مزید :

تفریح -