انڈے آپ کو ’حاتم طائی‘ بنا سکتے ہیں ، جدید تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

انڈے آپ کو ’حاتم طائی‘ بنا سکتے ہیں ، جدید تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف
انڈے آپ کو ’حاتم طائی‘ بنا سکتے ہیں ، جدید تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

  

ایمسٹرڈیم نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی کے دل کو قابو میں لینا چاہتے ہیں، کسی سے کوئی مالی مدد لینا چاہتے ہیں یا کسی کی نظر التفات کے طلبگار ہیں تو اسے انڈے کھلائیے اور اپنے من کی مراد پائیے۔ نیدرلینڈز کے انسٹی ٹیوٹ فار برین اینڈ کاگنیشن کے سائنسدانوں ایک حالیہ تحقیق میں ثابت کر دیا ہے کہ انڈے صرف غذائیت سے ہی بھرپور نہیں ہیں بلکہ یہ دماغ میں سیراٹونین نامی ہارمون کو متحرک کر کے دل میں سرور، نرمی اور سخاوت جیسے جذبات پیدا کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق انڈے میں ایک امائینو ایسڈ ٹریپٹوفین پیدا کرتا ہے جس کے نتیجے میں انسان معمول سے دوگنا زیادہ سخاوت اور نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں یعنی وہ حاتم طائی کی طرح فراخ دل ہوجاتے ہیں۔ اس ہارمون کو محبت کے جذبات ابھارنے، سماجی میل جول اور انسان دوستی کے جذبات پیدا کرنے میں بھی کارگر پایا گیا ہے۔

خواتین کی بوریت دور کرنے کے لیے مرد ،جاپانی کمپنی نے انوکھی ترین سروس متعارف کر ادی

تجربات میں یونیورسٹی طلباءکو دو گروپوں میں تقسیم کر کے ایک کو TRP پاﺅڈر کھلایا گیا جبکہ دوسرے کو دیگر کھانا دیا گیا اور اس کے بعد انہیں تحقیق میں شرکت کے بدلے دی گئی 10 یورو کی رقم سے خیراتی اداروں کو عطیہ کرنے کا موقع دیا گیا۔ TRP کھانے والوں نے دوسرے گروپ کی نسبت دوگنارقم عطیہ کی۔ دیگر تجربات سے بھی ثابت ہو گیا انڈے کھانا مسرت اور محبت کے جذبات کو ابھارتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ TRP انڈے کے علاوہ دودھ اور مچھلی میں بھی پایا جاتا ہے مگر انڈہ اس لئے خصوصی طور پر مفید ہے کہ وٹامن سی کے علاوہ انسانی ضرورت کا ہر وٹامن پایا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -